سعودی عرب میں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

نارووال (جیوڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، برطانوی جریدے کی رپورٹ جھوٹ کا پلندا ہے، 2018ء میں نواز شریف کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ برطانوی جریدے کے رپورٹر کے ذہن کی خرابی ہے، بے بنیاد خبروں کا مقصد مسلم لیگ ن کی مقبولیت کو نقصان پہنچانا ہے، مسلم لیگ نون 2018ء میں نواز شریف کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرونی محاذ پر سازشیں ہو رہی ہیں، پاکستان کو شدید خطرات کا سامنا، اے پی سی ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہوئی، اے پی سی پاکستان دشمنوں کا ایجنڈا پورا کرے گی، اپوزیشن جماعتیں شکست کے ڈر سے انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہیں۔