سعودی عرب میں پہلی بار خاتون میونسپل کونسل انتخابات میں کامیاب

Saudi Arabia,Municipal Council Elections

Saudi Arabia,Municipal Council Elections

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ہونے والے تاریخی انتخابات میں پہلی بار ایک خاتون نے مکہ کی میونسپل کونسل میں نشست جیت لی ہے۔

سعودی عرب جیسے قدامت پسند معاشرے میں پہلی بار خواتین کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق دیا گیا۔

انتخابات میں بڑی تعداد میں خواتین ووٹرز نے حصہ لیا جبکہ مکہ سے میونسپل کونسل کی نشست پر الیکشن لڑنے والی خاتون سلمیٰ بنت ہزاب ال اوتیبی نشست جیت کر سعودی عرب کی تاریخ میں الیکشن میں کامیاب ہونے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

سلمیٰ بنت ہزاب ال اوتیبی کے علاوہ اس نشست کے لئے سات مرد حضرات جبکہ دو دیگر خواتین بھی مقابلے میں شامل تھیں۔