سعودی عرب سمیت فرانس میں بھی عید الاضحی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Eid al-Adha

Eid al-Adha

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سعودی عرب سمیت فرانس میں بھی عید الاضحی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عید کے بڑے بڑے اجتماع ہوئے۔مسلمانوں نے نماز عید کے بعد اللہ کے حضور گڑ گڑ اکر اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔

نمازعید کے لئے مسجد ویلئر لا بل۔ کلچر سنٹر پیری فیت ،حلقہ احباب فرانس۔انجمن فلاح دارین سارسل اور ادارہ منہاج القرآن میں روح پرور اجتماعات ہوئے ۔انجمن فلاح دارین میں حافظ ناصر عبیداللہ نے نماز عید پڑھائی۔ نماز عید سے قبل علماء کرام نے حج اور قربانی کے حوالے سے خصوصی بیان کئے۔۔

نماز عیدکے بعد تمام پاکستانی آپس میں عید کی مبارک دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملتے رہے۔عید ا لا ضعیکے موقع پرفرانس میں پاکستان کے سفیر پاکستان غالب اقبال نے بھی سفارت خانہ پیرس میں نماز عید اور فیملیز کا پر گرام ترتیب دیا ۔جس میں سفارت خانہ کے عملہ کے علاوہ پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نماز عید میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت اور نماز کے بعد ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع پیرس کی تاریخی جامع مسجد ‘مسکے دو پاغی ‘ میں ہو ا،جہاں مقامی، فرانسیسی ، عرب ، افریقی اور ایشیائی ممالک کے مسلمانوں نے عید ا لا ضحی کی نمازادا کی۔ اسکے علاوہ فرانس بھر میں ایک ہزار سے زیادہ دیگرمقامات پر نماز عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

جبکہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا۔شمروز الہی گھمن چیف آرگنائزر پی ایم ایل این یورپ ۔شیخ وسیم اکرم جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فرانس۔ ن لیگی رہنما چوہدری شاہین اختر ۔ کامران گھمن ۔ایم اے صغیر ۔زاہد مصطفی اعوان ۔اور دوسر ے افراد نے تمام مسلمانوں کو عید کی خوشی پر مبارک باد دی ہے ۔نماز عید کے بعد ملکی سلامتی کے لئے دعائیںبھی کی گئیں۔