سعودی عرب فرانس سے 12 ارب ڈالر کا فوجی ساز و سامان خریدیگا

Adil al jaber And Lauren Fabry's

Adil al jaber And Lauren Fabry’s

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب فرانس سے 12 ارب ڈالر مالیت کا فوجی ساز و سامان خریدے گا، اس سلسلے میں دونوں ممالک میں معاہدے طے پاگئے۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب لوراں فابیئس کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانسیسی قیادت کے ساتھ اسلحے کی خریداری سے متعلق ان سمجھوتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

فرانسیسی وزیرخارجہ نے اس موقع پر بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ائیربس ایچ 145 کے تئیس ہیلی کاپٹروں سمیت دس سمجھوتے طے پائے ہیں ۔ ان ہیلی کاپٹروں کی مالیت پچاس کروڑ ڈالر ہے ، لوراں فیبیئس نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب دو ایٹمی ریکٹروں کی تعمیر کے لیے فرانس کے ساتھ فزیبلٹی اسٹڈی کے سمجھوتے کا بھی خواہش مند ہے۔