سعودی عرب سمیت فرانس، سپین اور دوسرے ممالک میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Eid ul Adha

Eid ul Adha

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) سعودی عرب سمیت فرانس، سپین، پرتگال، اٹلی، ہالینڈ اور دوسرے یورپین ممالک میں عید قربان نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات مختلف مساجد میں ہوئے۔مسلمانوں نے نماز عید کے بعد اللہ کے حضور گڑ گڑ اکر اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ نمازعید کے لئے مسجد ویلئر لا بل۔ کلچر سنٹر پیری فیت، حلقہ احباب فرانس۔

انجمن فلاح دارین سارسل اور ادارہ منہاج القرآن میں روح پرور اجتماعات ہوئے انجمن فلاح دارین میں حافظ ناصر عبیداللہ نے نماز عید پڑھائی۔مسجد پیری فیت میں حافظ محمد صدیق نے نماز عید پڑھائی۔جبکہ ادارہ منہاج القرآن فرانس میں علامہ حسن میر قادری اعوان نے نماز عید پڑھائی۔

نماز عید سے قبل علماءاکرام نے قربانی کی فضلیت اور برکات کے حوالے سے خصوصی بیانا ت فرمائے۔ علماءاکرام نے نماز روزہ حج زکوةاور عشر کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔نماز عید کے بعد تمام پاکستانی آپس میں عید کی مبارک دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملتے رہے۔

نماز عید میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نماز کے بعد ملکی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا، چیئرمین چوہدری شاہین اختر۔جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این فرانس شیخ وسیم اکرم۔ چیئرمین ایڈوائزری کونسل یوتھ ونگ یورپ شمروز الہی گھمن اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ڈاکٹر ارشاد کمبوہ،صدر پی ایم ایل این فرانس آزاد کشمیر راجہ محمد اشفاق ،زاہد مصطفی اعوان نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک دی ہے۔