سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے

Eid al-Fitr

Eid al-Fitr

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائشیا، دبئی، قطر، عراق، کویت اور اردن سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے جب کہ ترکی، آسٹریلیا، جاپان، فلپائن اور جرمنی میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

افغانستان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد آج افغانستان میں بھی عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہو گا۔