سعودی عرب: ہیروئن سمگل کرنے پر پاکستانی کا سر قلم

Beheaded

Beheaded

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی کا سرقلم کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ شاہ فیصل عظیم شاہ اپنے جسم میں ہیروئن سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ فیصل کو ریاض میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی عرب میں ماہ رمضان میں عارضی پابندی کے بعد گزشتہ ہفتے سزائے موت پر دوبارہ عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں رواں سال 109 افراد سر قلم کئے جا چکے ہیں۔ 2014ء میں 87 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔