سعودیہ ایران تنازعہ حل کرانا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے‘ ایم آر پی

North Korea

North Korea

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربہ کے دعویٰ سے عالمی امن کیلئے بجنے والی گھنٹی کے باوجود ایران و سعودیہ تنازعہ میں شدت اس جنگ کے امکانات کو مزید ہوا دے رہی ہے ان حالات میں بھارت کی جانب سے پاک بھارت مذاکرات کو پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں تعاون سے مشروط کرنا نئے بحران کو جنم دے رہاہے ۔

جبکہ پاکستان و بنگلہ دیش کے درمیان غلط فہمیوں کے باعث سفارتی تعلقات کا خاتمہ اور سفارتکاروں کی ملک بدری پر امن مستقبل کیلئے غلط فہمیوں کے ازالے کا تقاضہ کررہی ہے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ سعودی عرب و ایران میں جنگ کی صورت کسی ایک کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے کی بجائے پاکستانی قیادت کو نہ صرف سعودیہ وایران تعلقات کی بحالی کیلئے مخلصانہ ‘ دیانتدارانہ اور فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے بلکہ بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے غلط فہمیوں کا ازالہ بھی خطے کے امن اور محفوظ مستقبل کیلئے ناگزیر ہے کیونکہ اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک پر امن ممالک کے درمیان غلف فہمیوں کے ذریعے انتشار و کشیدگی پیدا کررہے ہیں تاکہ دنیا تیسری عالمی جنگ سے دوچار ہوجائے اور ان کا اسلحہ منہ مانگے داموں فروخت ہوسکے ۔