سعودی عرب کو دو جزائر تحفے میں دینے کیخلاف مصری عوام سڑکوں پر نکل آئی

Egyptian People Protest

Egyptian People Protest

مصر (جیوڈیسک) دو ماہ قبل عبدالفتاح السیسی نے صنافیر اور تیران کے جزائر سعودی عرب کو دینے کا اعلان کیا تھا.اپوزیشن نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مظاہروں کی کال دی تھی. سخت سیکیورٹی کے باوجود، قاہرہ کے ضلع ڈوکی اور تحریر سکوائر پر ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے. پولیس نے انھیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور برڈ شاٹس کا استعمال کیا۔

تحریر اسکوائر پر دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے جہاں ایک طرف سیسی کے مخالفین ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے تو دوسری جانب صدر سیسی کے حامی بھی ان کے حق میں مظاہرہ کرتے رہے.

مصری فوج نے صرف تین گھنٹوں میں 11 صحافیوں سمیت 133 افراد کو گرفتار کیا .2013میں صدر مرسی کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد سے اب تک مصر میں ایک ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زیادہ افراد کو اختلاف کی بنیاد پر قید کیا گیا ہے۔