سعودی عرب نے حزب اللہ کے 2 رہنمائوں کو دہشتگرد قرار دیدیا، امریکہ کا خیرمقدم

Saudi Arabia

Saudi Arabia

دبئی (جیوڈیسک) سعودی عرب نے فساد اور عدم استحکام کو فروغ دینے کے الزام میں حزب اللہ کے 2 رہنمائوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ دونوں کے اثاثے منجمد کر کے سفری پابندیاں لگا دیں اور سعودی شہریوں کو ان کے ساتھ لین دین سے روک دیا ہے۔

ادھر امریکہ نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ریاستی نیوز ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق دونوں کی شناخت خلیل یوسف حارب اور محمد قبلان کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔

خلیل یمن میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے کمانڈر بتائے جاتے ہیں۔ قبلان کو مصری عدالت نے منفی سرگرمیوں پر 2010ء میں غیرموجودگی میں مجرم قرار دیا تھا۔