عرب لیگ نے لیبیا میں مختلف دھڑوں پر مشتمل قومی حکومت کو تسلیم کر لیا

Arab League

Arab League

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے کہا کہ تمام عرب ممالک لیبیا میں سیاسی عمل کے حامی ہیں مگر عالمی اور علاقائی ممالک کی کوششوں سے فائز السراج کی سربراہی میں قائم کردہ حکومت کو ملک کی نمائندہ حکومت قرار دیتے ہیں۔

ادھر لیبیا کی عقیلہ صالح کی قیادت میں قائم کردہ پارلیمنٹ اور ان کے وزیراعظم عبداللہ الثنی نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں قومی حکومت کو ملک کی نمائندہ قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔