لیگی قائدین کا مشن سعودی عرب، نواز شہباز کی ون ٹو ون ملاقات

Shahbaz Sharif and Nawaz Sharif

Shahbaz Sharif and Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) سیاست کے نشیب و فراز نیا موڑ مڑنے لگے ہیں۔ لیگی قائدین کا مشن ریاض میں سرگرم ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔

ریاض کے ایک ہوٹل میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیر اعظم کی اہم سعودی شخصیات سے بھی آج ہی ملاقات کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور چند دیگر لیگی اکابرین اور نواز شریف کے قریبی رفقاء بھی ان دنوں سعودی عرب ہی میں موجود ہیں۔

نواز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کا دورہ سعودی عرب مسلسل افواہوں کے بھنور میں ہے۔ سیاسی مخالفین کے مطابق، دورے کا مقصد نواز شریف پر قائم مقدمات یا ان کی نااہلی کے فیصلے کے حوالے سے کسی مبینہ ریلیف پیکج پر غور کرنا ہے۔ تاہم لیگی حلقے اس افواہ کی مسلسل تردید کر رہے ہیں۔

بعض مبصرین اس دورے کو پاک امریکہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور اس حوالے سے امریکہ کی پاکستان سے توقعات اور عرب ممالک میں جاری سیاسی و جنگی حالات کے تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔