سعودی عرب نے بھی جوہری بم بنانے کی دھمکی دے دی

 Mohammad Bin Salman

Mohammad Bin Salman

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے امریکی دورے سے چند دن قبل ایران کو شدید دھمکیاں دی ہیں۔ محمد بن سلمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری بم بنایا تو سعودی عرب بھی جس قدر جلد ممکن ہوا ایسا ہی کرے گا۔

اس موقع پر انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کی خطے سے متعلق سیاست کو نازی دور کے آڈولف ہٹلر کی توسیع پسندانہ عزائم سے تشبیہ دی۔

محمد بن سلمان اس سے قبل بھی خامنہ ای کو ہٹلر سے تشبیہ دے چکے ہیں۔ محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ 19 مارچ سے شروع ہو گا۔