سعودی عرب: شدید بارشوں سے نظام زندگی مفلوج، 5 افراد جاں بحق

Saudi Arabia Rain

Saudi Arabia Rain

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں پچھلے چوبیس گھنٹے سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جدہ، مکہ مکرمہ اور تبوک سمیت کئی شہروں میں سکول اور کالجز بند رہے۔

موسمیات کے سعودی ادارے کے مطابق تبوک میں 46 جبکہ جدہ میں 24 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سعودی ڈیزاسٹر سنٹر نے شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور ڈرائیونگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ شاہراہوں مپر جگہ جگہ بل بورڈ گرنے اور پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام برہم برہم ہوکر رہ گیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے بھی شدیدی بارشوں کی وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔