سعودی شاہ سلمان خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

Shah Salman

Shah Salman

ریاض (جیوڈیسک) سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یمن میں جنگ بندی کے باعث سعودی شاہ سلمان امریکی صدر باراک اوباما کی زیر صدارت رواں ہفتے کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے خلیجی ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں سعودی عرب کی نمائندگی ولی عہد محمد بن نائف کریں گے۔