سعودی عرب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، حوالات کی سزا

Saudi Arab

Saudi Arab

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک رات حوالات میں گزارنا پڑے گی۔ سعودی شہر جدہ میں حکام نے نئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ جس کے مطابق اہم شاہراہوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو پکڑا جائے گا۔

سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے افراد چوبیس گھنٹے حوالات میں گزارنے کے بعد ہی جرمانے کی رقم ادا کر سکیں گے۔ اس سے پہلے مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو بڑا گناہ قرار دے چکے ہیں۔