سعودی عرب اور ترکی کی سربراہ ملاقات آج ریاض میں

Saudi Arabia and Turkey summit Meeting

Saudi Arabia and Turkey summit Meeting

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب اور ترکی کے سربراہان کے درمیان ملاقات جمعرات کے روز ریاض میں ہو رہی ہے۔ ملاقات میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ خطے کے حالیہ امور کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ، سکیورٹی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے پر بات چیت کریں گے۔

علاوہ ازیں ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے وزراء خارجہ اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود اوگلو کے درمیان اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ اجلاس میں میں خطے کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص شام اور عراق کے معاملات اور دیگر سیاسی معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطيف الزيانی کے مطابق اجلاس “جانبین کے بیچ قائم تزویراتی مکالمے کے سلسلے میں ہے۔ اس میں مشترکہ تعاون کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں سکیورٹی اور سیاسی پیش رفت پر غور کیا جائے گا “۔