امید ہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات داعش سے لڑنے کیلئے خصوصی افواج شام بھیجیں گے: امریکہ

Ashton Carter

Ashton Carter

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنی خصوصی ٹاسک فورس کو داعش کے خلاف شامی اپوزیشن جنگجوؤں کے معرکہ میں شرکت اور الرقہ شہر کا قبضہ واگزار کرانے کے لئے بھیجیں گے۔

بروکسلز میں مذاکرات کے بعد آشٹن کارٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام کے شہریوں کو موقع اور وسائل فراہم کریں گے۔