سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 4 پاکستانیوں کے پیٹ سے ہیروئن برآمد

Saudi Arab Police

Saudi Arab Police

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر 2 خواتین سمیت 4 پاکستانی پیٹ سے ہیروئن برآمد ہونے پر پکڑے گئے۔

2 پاکستانی خواتین، 2 مردوں اور 2 بچوں کیساتھ جدہ ایئرپورٹ پر پہنچیں تو ایک خاتون نے کسٹم اہلکار کو دل لبھانے والے انداز میں مسکرا کر دیکھا جس پر اسے شک پڑ گیا۔

ان کے سامان کی اسکریننگ ہو چکی تھی تاہم اہلکارنے اپنے منیجر کو بتایا کہ اسے اس خاتون اور اس کے ساتھیوں پر شک ہے اور ایکسرے اسکریننگ کی تجویز دی۔

مشاہدے کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں مرد اور خواتین نے اپنے پیٹ میں ہیروئن چھپا رکھی تھی تاہم بچوں نے ایسی کوئی چیز نہیں نگلی۔ چاروں ملزموں کے پیٹ سے برآمدکی جانیوالی ہیروئن کی مقدار 1.4کلوگرام سے زائد نکلی۔