سعودی کابینہ کا اجلاس: ایران کی طرف سے شہریوں کے حج پر پابندی کی مخالفت

Saudi Cabinet

Saudi Cabinet

ریاض (جیوڈیسک) سعودی کابینہ نے واضح کیا ہے کہ اس نے کسی مسلمان کو مقدس سرزمین میں حج اور عمرے کے لئے آنے سے نہیں روکا ہے۔وہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے کہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمان حج وعمرہ کے لئے حجاز مقدس آئیں۔ کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا۔

کابینہ نے ایران کی جانب سے اپنے شہریوں پر اس سال حج کیلئے جانے پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کی اور کہا ہے کہ سعودی مملکت تمام قوموں سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج اور عمرہ کی خدمت کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہے۔

کابینہ نے سعودی حکام کے ایران کے امور حج کے ذمے دار حکام سے ملاقات اور ان سے دنیا بھر سے آنے والے دوسرے عازمینِ حج کی طرح ایرانی عازمینِ حج سے متعلق انتظامات پر بات چیت کے حوالے سے غور کیا۔