سعودی اتحادی فوج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 40 افراد ہلاک

Aden Bombed

Aden Bombed

صنعا (جیوڈیسک) یمن کےشہر عدن میں سعودی اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

عرب میڈیا کے مطابق بمباری میں چالیس باغی مارے گئے۔ جنگی طیاروں نے عدن ائیرپورٹ کے قریب حوثی باغیوں کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں باغیوں کی گاڑیاں اور چیک پوسٹیں بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔