سعودی فورسز کی یمن میں باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری

Saudi Forces

Saudi Forces

ظہران (جیوڈیسک) یمن میں باغیوں کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے نجران کے علاقے جبل مخروق اور جنوبی شہر ظہران سے یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر بھرپور جوابی حملے کر کے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے نجران میں جبل مخروق کے علاقے میں حوثی باغیوں اور مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ظہران گورنر کے علاقے سیر کے قریب بھی سرحد پر الربوعہ کے مقام پر حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا کی سعودی سیکیورٹی فوسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔