سعودی حکومت کا غیر ملکی ملازمین رکھنے والی کمپنیوں پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

Employees

Employees

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بری خبر ہے۔ سعودی حکومت نے غیر ملکی ورکرز پر نئے ٹیکس لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2017ء سے عربوں سے زیادہ غیر ملکی ملازمین رکھنے والی کمپنی ہر ملازم پر ماہانہ 300 ریال ٹیکس ادا کرے گی اور یہ رقم اگلے چار سال کے دوران بڑھ کر 800 ریال ہو جائے گی۔

اس کے علاوہ غیر ملکی ورکز اپنے ساتھ مقیم ہر فرد کا علیحدہ سے 100 ریال ماہانہ ٹیکس ادا کریں گے، جو اگلے چار سال میں بڑھا کر 300 ریال کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سعودی حکومت کے اس فیصلے سے غیر ملکی شدید متاثر ہونگے اور مستقبل میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب چھوڑ سکتی ہے۔