سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

Prince Abdul Aziz bin Fahid

Prince Abdul Aziz bin Fahid

کراچی (جیوڈیسک) اطلاعات کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا اس دوران گارڈز کی فائرنگ سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ 44 سالہ عبدالعزیز کنگ فہد کے سب سے چھوٹے بیٹھے تھے اور ان کے بارے میں گزشتہ روز خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے ان کی موت کی وجہ تاحال بیان نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ پر 11 شہزادوں، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،جن میں سعودی عرب کے امیر ترین شخص شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز یمن کی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر کریش میں سعودی شہزادے منصور بن مرکن بھی جاں بحق ہو گئے تھے۔