سعودی سیکیورٹی فورسز کی مکہ مکرمہ میں فوجی مشقیں

Saudi Security Forces

Saudi Security Forces

ریاض (جیوڈیسک) سعودی سیکیورٹی فورسز نے حج کے موقع پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکہ مکرمہ میں فوجی مشقوں کی گئیں۔ مناسک حج شروع ہونے سے قبل مکہ مکرمہ میں فوجی پریڈ کے دوران سعودی سیکیورٹی فورسز نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سعودی اہلکاروں نے کسی بھی ممکنہ دہشتگرد حملے سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشتگردی کی مشقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس میں جدید اسلحے سے لیس درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔

سعودی وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے فوجی پریڈ اور مشقوں کا معائنہ کیا۔