سودی نظام کے خاتمے کیلئے کرادار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار ملکی معیشت کو کھوکھلی کر رہے ہیں، سودی نظام اللہ کے عذاب کو دعوت ہے اس بچاؤں کیلئے حکومت کو اقدام کرنے چاہیں، جب تک ملک میں سودی نظام رہے گا تب تک ترقی ممکن نہیں، کرپشن کیخلاف سخت اور ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے ،،ہم پلہ ریاستیں ترقی کے منازل طے کررہی ہیں کرپشن کی وجہ سے ہم وہی کھڑے ہیں جہاں تھے، ملک ہر دور میں مخلص حکمران سے محروم رہا ہے۔

لیاقت علی خان کے بعد جتنے بھی حکمران آئے وہ صرف ملکی خزانے کو نقصان پہچاتے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے سعودی عرب سے واپسی کرچی پہنچ کر اپنے آفس میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث دوست ممالک ہم سے دور ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن نے آج ملک کو ترقی سے کوسوں دور کردیاہے ہمارے بعد آزاد ہونے والی ریاستیں آج ترقی کے منازل طے کررہی ہیں ہم وہی پرکھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان کے بعد ملک کے کسی حکمران نے عوام کو کچھ نہیں دیا ہر کوئی آتا رہا لوٹتا رہا اور بیرون ممالک میں جمع کرکے ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتا رہا آج ملک کا حال یہ ہے امیر امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں جو غریب ایک وقت کی روٹھی کھاتا تھا آج وہ بھوک افلاس کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے ، انہوںنے کہاکہ کرپشن کیخلاف قوم کو کھڑا ہونے کی ضرورت ہے نواز حکومت سے جو عوام کو توقعات وابستہ تھی وہ پوری نہیں ہوئی۔