سعودی شہری کی جان بچانے والے پاکستانی پر انعام و کرام کی بارش

Pakistani

Pakistani

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی ریلے میں ڈوبتے ہوئے ایک سعودی شہری کی زندگی بچانے والے پاکستانی نوجوان شوکت امین کی حوصلہ افزائی کے لیے اس کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کا حکم دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے وادی “تثلیث” میں ڈوبتے ہوئے سعودی شہری فہد القحطانی کی زندگی بچانے میں اس کی مدد کرنے والے شوکت امین کا شکریہ ادا کیا ۔ سعودی ادارہ برائے دفاع نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کی جانب سے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستانی شہری کے لیے انعام کا اعلان کیا ۔