اربوں بچانے عرب آن پہنچے، حکمران اداروں کو تباہ کر رہے ہیں: طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) طاہر القادری کراچی سے لاہور پہنچے گئے۔ ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد استقبال کے لئے موجود تھی۔

کارکنوں نے نے پارٹی نغموں پر رقص کرتے ہوئے اپنے قائد کا استقبال کیا۔ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اربوں کو بچانے عرب آ پہنچے۔

حکمران اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ معمول کے دورے پر آئے ہیں۔ جب تک عوام باہر نہیں نکلیں گے ایک جماعت تبدیلی نہیں لا سکتی۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ پانامہ کے معاملے عدالت نہ جاتے۔ انکا کہنا تھا کہ عدالت کمزور نہیں بلکہ انصاف کا نظام کمزور ہے۔