ترازو کی فتح سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے، محمد یوسف

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی عام آدمی کی لڑائی لڑ رہی ہے، ہمیں کرسی اقتدار کی نہیں اللہ کے سامنے جواب دہی کی فکر ہے۔ ہم عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے اللہ کے سامنے سرخرو ہو نا چاہتے ہیں۔ عوام ساتھ دیں تو 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں استحصالی طبقے کا بوریا بستر گول کرسکتے ہیں۔ ترازو کی فتح سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے UC-16 شادمان ٹائون میں الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رہنما جماعت اسلامی و سابق یوسی ناظم سید محمد اقبال، UC-16 سے امیدوار برائے چیئرمین فرحان سہیل، وائس چیئرمین جاوید اقبال، چاروں وارڈز کے کونسلرز، ابو طلحہ، وقاص احمد فاروقی، احسن جاوید اور عمیر الدین و دیگر بھی موجود تھے۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست کا مرکز و محور ملک میں عادلانہ نظام اور میرٹ کی بالادستی ہے، غریب اور عام آدمی کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے، غریب کیلئے تعلیم، صحت اور روز گار کے مواقع نہیں۔ جماعت اسلامی عوامی قوت سے اس ظالمانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تیار ہے، 5 دسمبر کو عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر بہترین مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد اقبال نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کو ایسا مثالی شہر بنانا چاہتی ہے جہاں عوام کی جان و مال محفوظ ہو، جہاں کاروبار ہو، جہاں سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو دھکے کھانے نہ پڑیں، جہاں لوگوں کو بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر نہ کرنا پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے۔ 5 دسمبر کو عوام کراچی کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور چائنا کٹنگ جیسی شناخت دینے والوں کو مسترد کردیں اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320