عالم دین کو فون پر بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں

Hafiz Faiz Rasool

Hafiz Faiz Rasool

فیصل آباد : عالم دین کو فون پر بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں، ملزم علاقے میں سرعام دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس کارروائی سے گریزاں ہے۔

تفصیل کے مطابق اسماعیل ٹائون مین بازار جھنگ بازار کے رہائشی عالم دین اور روحانی شخصیت حافظ فیض رسول کے موبائل فون پر کال کرکے علاقہ کے جرائم پیشہ عناصر نے انہیں بچوں سمیت قتل کرنے کی دھمکیاں دیں جس پر حافظ فیض رسول نے تھانہ جھنگ بازار پولیس سے رجوع کیا۔

تاہم نامزد ملزمان نے تھانہ میں حلف دیا کہ وہ معاملے میں ملوث نہیں۔ اس کے بعد مذکورہ ملزمان کی طرف سے حافظ فیض رسول کے خلاف پروپیگنڈا اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس عالم دین کی درخواست پر موثر کارروائی کرنے میں قطعی طور پر ناکام چابت ہوئی ہے۔ اہل علاقہ نے ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔