علماء کرام و عوام کا مطالبہ ہے کہ ملعونہ آسیہ سمیت تمام گستاخان رسالت کو پھانسی پر لٹکایا جائے، اویس نورانی صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پنپنے والی کسی بھی آمریت میڈیا و صحافت پر اس طرح کی پابندی نہیں عائد کی ہے جس طرح سے اس حکومت کے دور میں پیمرا نے تمام چینلز پر پابندی عائد کی، مسلسل دبائے جانے کی کاوشیں کسی بڑے انقلاب کا لاوا تیار کرتی ہیں، حکومت نے اپنے دوگھڑے تیار کئے ہیں، ایک میں وہ دنیا میں گرے گی، اور دوسرے گھڑے میں وہ قیامت میں گرے گی، ن لیگ کا میڈیا مسلسل سوشل میڈیا پر مختلف طرح کی بکواس کر رہا ہے اور غازی ممتاز حسین قادری کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، حکومتان عوامل کو لگام دے ورنہ کوئی اور غازی ممتاز قادری تیار نہ ہو جائے۔

غازی ممتاز حسین قادری شہید کے سوئم کے حوالے سے نورانی چورنگی نمائش پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ علماء کرام و عوام کا مطالبہ ہے کہ ملعونہ آسیہ سمیت تمام سزا یافتہ گستاخان رسالت کو پھانسی پر لٹکا یا جائے، وزیر اعظم قوم کے سامنے جوابدہ ہوں اور معافی مانگیں، پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان لیا جائے۔

ناموس رسالت قانون کے خلاف جاری میڈیا پر لا یعنی پراگرامات کا سلسلہ ختم کیا جائے، غازی ممتاز قادری کے لئے پارلیمنٹ میں قل شریف و فاتحہ خوانی کی جائے،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدرڈاکٹر صدیق راٹھور نے کہا ہے کہ پاپ فرانسس کا ناپاک قدم پاکستان میں نہیں پڑنے دینگے، 1981میں نواز شریف کے سیاسی والد بزرگوار کے زمانے میں پاپ پاکستان آیا تھا اور اب خود جنرل ضیاء کی باقیات بھی یہی کام کر رہی ہے، پاپ فرانسس کی ممکنہ آمد کے سلسلے میں ملک گیر احتجاج کرینگے۔

پاپ کے پاکستان آنے سے مسلمانوں اور عیسائیوں میں نفرت کا بیج پڑے گا، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ آئی ایم غازی ممتاز قادری کے نام سے تحریک تحفظ مقام مصطفیۖ کا آغاز کر رہے ہیں، غازی ممتاز قادری مسلمانوں کے لئے مرکز عقیدت و احترام بن چکے ہیں، ممتاز قادری کی شہادت سے انقلاب نظام مصطفیۖ کے نفاذ کی رفتار تیزہوجائے گی، مرکزی جماعت اہل سنت سندھ کے امیر مفتی جان محمد نعیمی نے کہا ہے کہ غازی ممتاز قادری نے حرمت رسول ۖ پر مر مٹنے کا سلیقہ سکھا دیا، قوم اس غازی کے احسان کو کبھی نہیں بھول سکتی ہے جس نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے، مرکزی جماعت اہل سنت سندھ چالیس دن تک چالیس شہرو ں میں احتجاجی دھرنے، کانفرنسز اور مظاہرے کری گی، حکومتی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

فدایان ختم نبوت ۖ کے مرکزی ناظم اعلیٰ مفتی عبدالحلیم ہزاروی نے کہا ہے کہ تحریک فدایان ختم نبوتۖ اور غازی ممتاز حسین قادری کا ایک ہی مشن ہے کہ ناموس رسالتۖ پر کوئی بھی سمجھوتا نہ کیا جائے، حکمرانوں نے اپنی عاقبت ہمیشہ کے لئے خراب کردی ہے، غازی ممتاز قادری کی المناک شہادت امت مسلمہ کی مکمل بیداری کا ذریعہ بن چکی ہے، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی نے کہا ہے کہ حکومت کے اگلے قدم پر مکمل نظر ہے، ناموس رسالت ۖکے قانون میں چھیڑ چھار کھلی جنگ ثابتہ ہوگی، ایک بار رات کے اندھیرے میں فیصلہ کیا گیا دوسری بار ایسا نہیں ہو سکے گا، ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کرنے والوں کے چہرے جنازے میں نظر آگئے ہوں گے۔

اتنی بڑی تعداد میں عوامی جم غفیر دنیا کے کسی بھی شخص کے جنازے میں شریک نہیں ہوا ہے، تحریک غازی ممتاز قادری کے صوبائی امیر مفتی غوث بغدادی نے کہا ہے کہ قوم تیار رہے غازی ممتاز حسین قادری کی شہادت کا چراغ کبھی نہ بجھنے پائے،اب فیصلہ عوام کا ہوگی،اگلے انتخابات سے پہلے مسلم لیگ اپنی کمتر حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا، ناموس رسالت ۖ کے قانون کی حفاظت کے لئے اپنی جان کے نذرانے دینے کے لئے تیار ہیں، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لوگ مسلم لیگ سے یوں نکل رہے ہیں جیسے تیر کمان سے نکلتا ہے، تباہی و بربادی کی ابتدا ہے، بڑی وکٹیں بھی گریں گی، علماء و مشائخ مسلم لیگ کا سوشل بائیکاٹ کریں، ان کے دکھ درد میں جانے سے پرھیز کریں۔

انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ جنازے میں شریک ستر لاکھ لوگوں نے غازی ممتاز قادری کے جنازے پر عہد کیا ہے کہ آئندہ مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور متحدہ سمیت کسی بھی ایسی جماعت کو ووٹ نہیں دینگے جو غازی ممتاز قادری کے خلاف ہیں ممتاز عالم دین علامہ مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اہل سنت کا سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے، عوام و علماء متحد ہوچکے ہیں، غازی ممتاز حسین قادری نے وہ کام کردکھا یا ہے جو امام شاہ احمد نورانی صدیقی نے کیا تھا،آج اہل سنت کو اس عظیم قائد کی یاد آرہی ہے جنہوں نے پوری اہل سنت کو یکجا کر کے رکھا تھا۔

اہل سنت و جماعت کے رہنما مفتی عابد مبارک نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری نے ناموس رسالت ۖ پر پہرا دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انجمن طلبہ اسلام کراچی کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوںسے انجمن طلبہ اسلام و جمعیت علماء پاکستان کی ریلیاں اور مظاہرے ہوئے ہیں اور یہ سب نورانی چورنگی پر اکٹھا ہوئے ہیں، ہم سب بھی غازی ممتاز حسین قادری ہیںاور ناموس رسالت ۖ پر پہرہ دینے کے لئے تیار ہیں۔