گرین پیس اسکول اینڈ کالج کا شہداء آرمی پبلک اسکول کو خراج عقیدت، دعائیہ تقریب کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرین پیس پبلک ہائی اسکول اینڈ کالج ملیر کھو کھرآپار کے زیر اہتمام آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد تقریب میں طلباء و طالبات، اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز ماہر تعلیم گرین پیس کے پرنسپل پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول کے طلباء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قوم کو متحد اور بزدل دہشت گردوں کو شکست دے دیا ہے انہوں نے کہاکہ بزدل دہشت گردوں نے 16دسمبر2014ء کو آرمی پبلک اسکول میں حملہ کرکے ہمارے مستقبل کے معماروں کو شہید کرکے علم پر وار کیا تھا مگر الحمد اللہ انسانیت اور علم کے دشمنوں کو ہماری قوم نے اتحاد کے ذریعے شکست دیکر یہ ثابت کردیا کہ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید ساتھیوں کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں کیو نکہ ہم اپنے علم کے ذریعے دہشت گردی کو شکست اور دنیا میں پاکستان کو ایک ترقی پذیر پرامن ملک کے طور پر اجاگر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاو ر ہماری زندگی کا ایسا ذخم ہے جسے پر نہیں کیا جاسکتا ہم شہداء کو خراج عقیدت اور اُن شہید طالب علموں کے والدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کے ساتھ علم کے فروغ کا عزم کیا اور آج الحمد اللہ اُن شہدائوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج پہلے سے کہیں زیادہ بچے نہ صرف آرمی پبلک اسکولوں میں داخلہ لے رہے ہیں۔

بلکہ علم کے حصول کے لئے اسکولوں کا رخ کررہے ہیں سلیمان احمد عثمانی نے دعا کی اللہ تعالیٰ شہدائوں کے درجات کو بلند اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور شہداء آرمی پبلک اسکول کے لواحقین کو صبر عطاء کرے قبل ازایں گرین پیس اسکول و کالج کے طلباء و طالبات اور والدین و اساتذہ نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعاء کی۔

جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری