ایچ ایم سی گرلز سیکنڈری سکول کی ہونہار طالبہ صاعقہ کنول کی پانچویں کے بورڈ امتحانات میں پہلی پوزیشن

Saiqa Kanwal

Saiqa Kanwal

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ایچ ایم سی گرلز سیکنڈری سکول کی ہونہار طالبہ صاعقہ کنول نے پانچویں کے بورڈ امتحانات میں ٹاپ کیا ہے، صاعقہ کنول جو کہ یعقوب ناصر کی دختر ہیں۔

انھوں نے 500نمبروں میں سے475نمبر لیکر ٹاپ کیا ،طالبہ صاعقہ کنول نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی شبانہ روز محنت کا ثمر قرار دیا۔

السید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اسد علی، معروف ماہر تعلیم عطالرحمن چوہدری، چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ملک ایاز محمود،چئیرمین یونین کونسل گڑھی سکندر عرفان خان ایڈووکیٹ ،سابق نائب ناظم اجمل خان تنولی، مسلم لیگ(ن) کے راہنما سردار راقب خان، نے یعقوب ناصر کو انکی ہونہار دختر کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔