درسگاہوں پر دہشت گردانہ حملہ دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی ہے۔ صنور سلیم انصاری

Bacha Khan University Attack

Bacha Khan University Attack

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام باچا خان یونیورسٹی چہار سدہ کے شہداء کی ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کمیٹیوں سے خواتین کارکنان اور علاقہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری نے کہا کہ درسگاہوں پر دہشت گردانہ حملہ دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی ہے نہتے طلباء اور اساتذہ کے خون سے ہولی کھیلنے والے اسلام ،ملک اور علم کے دشمن ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچا نے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشا اللہ ہماری بہادر افواج پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے خوشحال پاکستان کا قیام یقینی بنائے گی۔

صنور سلیم انصاری نے کہا کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اُس کی روح کے مطابق چیئر مین بلاول بھٹو کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے یقینی بنا ئے انہوں نے کہاکہ دہشت گرد معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف کسی تفریق کے بغیر کاروائی کرکے ان خا تمہ کیا جائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی سنیئر نائب صدر مہرالنساء قریشی اور ذکواة کمیٹی شاہ فیصل کی چیئر مین رضیہ حنیف نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے درسگاہوں پر حملہ اور معصوم طلباء و اساتذہ کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کی پوری قوم مذمت کرتی ہے اور حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ملک دشمنوں اور تعلیم کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام تر ذرائع کو استعمال کیا جائے ۔تقریب کے اختتام پر شہداء باچا خان یونیورسٹی چہار سدہ اورآرمی پبلک اسکول پشاور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔