اسکولوں میں ملازمتیں کرنے واے سرکاری اساتذہ کی طلب کردہ فہرستوں کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

Badin

Badin

بدین ( عمران عباس) ضلع بدین سمیت ضلع کے نجی اسکولوں نے سرکاری اسکولوں کی بجائے نجی اسکولوں میں ملازمتیں کرنے واے سرکاری اساتذہ کی طلب کردہ فہرستوں کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ،انتہائی اہم اور فوری طلب کی جانے والی تفصیلات پہ کسی بھی نجی اسکول نے عمل نہ کیا جبکہ فہرستیں فراہم نہ کئے جانے کے سبب نجی اسکولوں میں کام کر کے سرکاری اسکولوں سے تنخواہیں وصول کرنے والے گھوسٹ اساتذ ہ کے خلاف کاررائی بھی ممکن نہ ہو سکی،محکمہ تعلیم کی جانب سے لیٹر نمبر DEO(E/S&HS)118390بتاریخ 24اپریل 2016 جاری کیا گیا تھا جس میں صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے ضلع بدین سمیت سندھ بھر کے نجی اسکولوں میں کام کرنے والے سرکاری اساتذہ کی فہرست طلب کی تھی ،

یہ اساتذہ مختلف سرکاری اسکولوں میں تعینات ہیں مگر سرکاری اسکولو ں میں فرائض کی ادائیگی کی بجائے یہ اساتذہ نجی اسکولوں میں ڈیوٹیاں کر رہے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر سرکاری اسکولوں کے طلبا کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے ان اساتذہ میں ہائی اسکول اور کالجز کے اساتذہ بھی شامل ہیں تاہم صورتحال اس وقت بدل گئی جب نجی اسکولوں نے ان احکامات پہ عمل درآمد نہ کیا اور نہ ہی فہرستیں دیں،رابطہ کرنے پرمحکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری ممتاز نوتکانی نے میڈیا کو بتایا کہ موسٹ ارجنٹ ہونے کے باوجود بھی کسی اسکول نے سرکاری لیٹر کا جواب نہیں دیا ۔

جس پراب وہ سندھ حکومت کو لیٹر بھیج رہے ہیں اور اسکے بعد ملنے والے احکامات کی روشنی میں کاروائی کریں گے۔ دوسری جانب بدین کے مختلف نجی اسکولوں کے ذمہ داران سے اس ضمن میں مقامی صحافیوں کی جانب استفسار پر نیشنل اسکول کے پرنسپل سید طاہر شاہ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم باخوبی آگاہ ہے کہ کن کن پرائیوٹ اسکولوں میں سرکاری استازہ پڑھا رہے ہیں۔ لیکن وہ کاروائی کے بجائے محض خانہ پوری میں مصروف ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے سرکاری لیٹر کا جواب دے دیا ہے جبکہ انکے پاس کوئی سرکاری استاد پڑھانے نہیں آتا۔ پروگریسوپرائیوٹ اسکول کے پرنسپل مقصود میمن کے مطابق انہوں نے ابھی تک سرکاری لیٹر کا جواب نہیں دیا اور وہ سرکاری لیٹر کا جواب اپنی مرضی سے دینگے۔رحیم پرائیوٹ کالج اینڈ اسکول کے پرنسپل مختیار حسین خواجہ کے مطابق وہ ڈائریکٹر کالجز کے انڈر آتے ہیں لہذا محکمہ تعلیم بدین نہ تو انہیں کسی قسم کا لیٹر ارسال کر سکتا ہے اور نہ ہی وہ محکمہ تعلیم بدین کو جوابدہ ہیں۔