امام خطیب اسکولوں سے فارغ التحصیل نوجوان دہشت گرد تنظیوں کے چنگل میں نہیں آ سکتے، ایردوان

President Erdogan

President Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ میں نے امام خطیب اسکولوں کے طالب علموں کو علم و عرفان کے میدان میں مقابلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر ایردوان نے قاسم پاشا اسٹیڈیم میں امام خطیب انجمن کے گریجویٹس کے کنووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا اب ہر شخص خواہش کردہ اسکول اور جامع میں داخلہ لے سکتا ہے؟ میں آپ سے مزید کامیابیوں کی توقع رکھتا ہوں۔ اس بنا پر آپ لوگوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔ اس بات کو فراموش مت کریں آپ کی کامیابیاں و کامرانیاں ہمارے لیے باعث فخر ہو گا۔ ”

انہوں نے کہا کہ”امام خطیب سے فارغ التحصیل نوجوان نا انصافیوں، غیر قانونیت اور شدت جیسے نظریات کی حامل دہشت گرد تنظیموں سے ہر گز تعلق قائم نہیں کرتے۔”