سائنس فکشن فلم برائٹ کی تشہیر، وِل سمتھ کیلئے لندن پہنچ گئے

Will Smith

Will Smith

لندن (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار وِل سمتھ اپنی سائنس فکشن فلم برائٹ کی تشہیر کیلئے لندن پہنچ گئے۔ پریمیئر کی تقریب میں فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار بھی شریک ہوئے۔

فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار وِل سمتھ، جول ایجرٹن اور نومی ریپیس کی شرکت سے تقریب میں رونق رہی۔ سائنس فکشن فلم برائٹ ایک انسان اور انسان نما مخلوق اورک کے گرد گھومتی ہے۔

انسان اور اورک پولیس اہلکاروں کو دنیا کو شیطانوں سے بچانے کے لئے میدان میں آنا پڑتا ہے۔ فلم بائیس دسمبر کو نیٹ فلکس پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔