اسکاٹ لینڈ اسمبلی کے پاکستانی نژاد رکن حمزہ یوسف نے اردو میں حلف اٹھا کر تاریخ لکھ دی

Hamza Yusuf

Hamza Yusuf

لندن / ایڈن برگ (جیوڈیسک) اسکاٹش پارلیمنٹ میں 129 اراکین اسمبلی نے پانچویں سیشن کے لیے حلف اٹھائے، پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ حمزہ یوسف نے اردو میں وزارت کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) سے تعلق رکھنے والے حمزہ یوسف کو یورپ اینڈ انٹرنیشنل ڈیولمپنٹ کی وزارت دی گئی، جو 2011 سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس موقع پر متعدد اراکین نے دیگر زبانوں میں حلف اٹھایا لیکن حمزہ یوسف نے اپنے عہدے کا حلف اردو میں اٹھا کر پاکستانی ثقافت کو زندہ کردیا۔

حمزہ یوسف نے اردو زبان میں حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’میں حمزہ ہارون یوسف ایمانداری اور سچے دل سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ہمیشہ کوئین الزبتھ اور ان کے جانشینوں کا وفادار اور سچے دل سے تابعدار رہوں گا اور اس میں خداوند کریم میری مدد فرمائے‘‘۔