رواں سیزن میں کینوں کی برآمدات دسمبر سے شروع ہو جائے گی

Orange

Orange

کراچی (جیوڈیسک) موسم کی بہتر صورتحال کے باعث رواں سیزن میں کینوں کی پیداوار گذشتہ سیزن کے مقابلے میں کافی اچھی ہوئی ہے۔

فروٹس اینڈ ویجٹبل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمیں وحید احمد نے دنیا نیوز کو بتایا کہ کینوں کی فصل بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے معیار بھی اضافہ ہوا ہے۔

توقع ہے کہ دسمبر سے کینوں کی برآمدات شروع ہو جائے گی۔ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن میں سعودی عرب، کویت، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش اور سری لنگا میں پاکستانی کینوں برآمد کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ گذشتہ سیزن میں کم پیداوار کے باعث صرف 2 لاکھ ٹن کے لگ بھگ کینوں برآمد کیا جا سکا تھا۔