پنڈ نوشہری میں حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں امیدوار کی نامزدگی کے لئے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ

AMMAR SIDDIQUE KHAN

AMMAR SIDDIQUE KHAN

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پنڈ نوشہری میں حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں امیدوار کی نامزدگی کے لئے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات مرحوم محمد صدیق خان کے فرزند عمار صدیق خان کو پی پی سات سے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پنڈ نوشہری میں پی ٹی آئی کے ایم این اے غلام سرور خان کی سربراہی میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پی ٹی آئی پی پی آٹھ کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر،پی ٹی آئی کے منتخب کونسلران ، کارکنان، شریک تھے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین وقت میںہم نے جس طرح فرعونوں کا مقابلہ کیااور جس طرح لوگوں نے ہمیں پذیرائی دی ہم انکے بے حد مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ علاقہ عوام حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے پی پی سات کے ضمنی انتخابات میں میرے بھتیجے مرحوم صدیق خان کے بیٹے کو بھی وہی عزت اور احترام دیں گے اور اسے بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر سابقہ روایات کو برقرار رکھیں گے۔

ادہر ایم پی اے پی پی آٹھ ملک تیمور مسعود اکبر کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عمار صدیق خان کو پی پی سات سے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کرنا انتہائی دانشمندانہ، مدبرانہ فیصلہ ہے،انکا کہنا تھا کہ سیاسی اور شرعی طور پر بھی مرحوم صدیق خان کے حقیقی وارثکو ہی موقع ملنا چاہئے تھا۔

امید ہے کہ عمار صدیق خان اپنے والد کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے سیاسی میدان میں حلقہ عوام پر اپنی محبتیں نچھاور کریں گے اور انکے دکھوں کا مداوا کریں گے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038