دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل گرلز انٹر کالج و ینورسٹی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ

Sadia Siddiqe Badminton Tournament

Sadia Siddiqe Badminton Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل گرلز انٹر کالجیٹ و یونیورسٹی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں کھیلا گیا،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ٹورنامنٹ کی کامیاب ٹیموں کو 31 اکتوبر بروز پیر صبح 10-00بجے کمشنر کراچی کے کانفرنس ہال میں استقبالیہ دینگے۔

اس موقع پر بیگم اسماء محمد علی شاہ کھیلوں میں خدمات کے اعتراف میں شعیب احمد صدیقی کو ڈاکٹر محمد علی شاہ ایوارڈ پیش کریں گی،تقریب استقبالیہ کی صدارت حاجی غلام محمد خان کریں گے، ٹورنامنٹ میں گرلز انٹر کالجیٹ میں PECHS کالج نے پہلی پوزیشن عبداللہ کالج دوسری پوزیشن اور بحریہ کالج کارساز نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ KAM گرلز کالج اور گورنمنٹ پائلیٹ گرلز کالج کو خصوصی ایوارڈ دیے گئے یونیورسٹوں میں پہلی پوزیشن کراچی یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن اقرا یونیورسٹی نے اور تیسری پوزیشن NED یونیورسٹی نے حاصل کی، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شرقی افضل زیدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ان کے ہمرا ہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جنید علی شاہ بھی موجود تھے اس موقع پر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے اسپورٹس میں خدمات پر جن شخصیات کو ایورڈ دیے گئے ان میں بیگم اسماء محمد علی شاہ، اسسٹینٹ کمشنر ناظم آباد کمال فہیم، صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان،میڈیا کوآڈینیٹرسندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد، معین الدین اور مسزماہیا معین شامل تھی۔