دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل گرلز انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

Badminton

Badminton

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل گرلز انٹر کالجیٹ بیڈ منٹن ٹو رنامنٹ 12 تا 15 اکتوبر تک منعقد ہوگاپاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والا دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آرگنائزنگ کمیٹی کا سرپرست اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کمال فہیم کو مقرر کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح 12 اکتوبر کو صبح 10-30 بجے بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد پر ہو گا، افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی کھیلوں کی ممتاز شخصیت بیگم اسماء محمد علی شاہ ہونگی، جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا فائنل کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ہونگے، یہ اعلان ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان نے کیا۔

یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے تقسیم انعامات کے موقع پر مندرجہ زیل شخصیات کو کھیلوں میں خدمات پر سعدیہ صدیقی ایوارڈ دیئے جائیں گے جن کے نام یہ ہیں، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، بیگم اسماء محمد علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کمال فہیم، محمد معین الدین، انسہ صدیقی، صباء صدیقی، ماہوش ، صبا زہری جمال اور مسز ماہیا معین شامل ہونگی۔