دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

Badminton

Badminton

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام دوسرا سعدیہ صدیقی میموریل انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں کھیلا جا رہا ہے، ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات 26 اکتوبر بروز پیر صبح 11-00بجے بدرالحسن فاروقی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ہونگے جو اپنے دست مبارک سے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

اس موقع پر یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے اسپورٹس میں خدمات کے اعتراف میںجن شخصیات کو ایوارڈز دیئے جائیں گے ان میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی،اسماء محمد علی شاہ صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن غلام محمد خان میڈیا کوآڈینٹرسندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن آفیسر انفارمیشن شاہ فیصل ٹاون محمد ارشد اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کمال فہیم، معین الدین، صباء صدیقی، مہاوش صدیقی، ماہیاء معین اور صباء زہری جمال شامل ہیں۔