دوسری جنگ عظیم میں چوری ہونے والی پینٹنگز جرمنی کو واپس کر دی گئیں

Painting

Painting

واشنگٹن (جیوڈیسک) جنگ عظیم کے خاتمے کے ستر برس بعد امریکا کے محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں ایک خصوصی تقریب میں پینٹنگز جرمنی کے حوالے کیں۔ جرمنوں کو انکا ورثہ واپس کرنے کی مہم کا آغاز ”مونومنٹس مین فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام کیا گیا۔

یورپی امور کی وزیر مملکت وکٹوریہ نو لینڈ نے تقریب کے دوران کہا یہ پینٹنگز جرمنی کے ثقافتی ورثہ کا انمول خزانہ ہیں۔

پانچ میں تین پینٹنگز ایک امریکی فوجی نے تاش کے کھیل میں جرمنی کے شہر دیساو میں جیتی تھیں۔ جو اس نے امریکا بھجوا دی تھیں۔