خفیہ امریکی پروگرام پر بننے والی فلم سنوڈن کا ٹریلر ریلیز

Snowden

Snowden

نیویارک (جیوڈیسک) خفیہ امریکی پروگرام دنیا بھرمیں پھیلانے والے ایڈورڈ سنوڈن پر بننے والی فلم سنوڈن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار اولیور سٹون کی فلم سنوڈن سچی کہانی پر مبنی ہے جب امریکی کمپیوٹر ماہر ایڈورڈ سنوڈن نے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی خفیہ معلومات دنیا کے سامنے پیش کر دیں۔

بائیو گرافیکل فلم میںِ اداکار جوزف گورڈن لیوٹ نے ایڈورڈ سنوڈن کا کردار نبھایا ہے ۔ فلم سولہ ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔