فاٹا میں روزگار کے مواقع۔ فاٹا سیکرٹریٹ کا مثبت اقدام

Mohamnd Agency

Mohamnd Agency

مہمند ایجنسی ( شکیل مو مند سے) فاٹا میں روزگار کے مواقع۔ فاٹا سیکرٹریٹ کا مثبت اقدام ۔ پیرا میڈکس کورسز کا اغاز۔ مفت تربیت ، قیام و طعام کے علاوہ ماہوار وظیفہ بھی ملے گا ۔ خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ فاٹا کے نوجوانوں کے لئے سنہری موقع۔ رجسٹریشن آن لائن بھی کی جاسکتی ہے ۔

فاٹا میں تیز اور موثر معاشی سرگرمیوں کے لئے فاٹا سیکرٹریٹ نے ڈائرکٹریٹ سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت پیرامیڈکس کورسز کا اجراء کیا ہے اور فاٹا کے جوانوں کو ذاتی روزگار شروع کرانے کے لئے انھیں ملک کے مختلف اچھی شہرت کے حامل فنی تربیت کے اداروں میں تربیت حاصل کرانے کا بندوبست کیا ہے۔اور فاٹا کے ان نوجوانوں سے درخواستیں طلب کی ہیں جنھوں نے میٹرک سائنس کا امتحان پاس کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیرامیڈکس کے ان کورسز میں ، لیب ٹیکنشن، ایکسرے ٹیکنشن، ہیلتھ ٹیکنشن، ڈینٹل ٹیکنشن ، اینس تھیزیاٹیکنشن، فیزیو تھراپی ٹیکنشن ، ای سی جی ٹیکنشن ، فارمیسی ٹیکنشن اور اپریشن تھیٹر ٹیکنشن کورس شامل ہیں۔

کورسز کا دورانیہ دو سال ہے۔ جب کہ مفت قیام وطعام سمیت رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ ایف ڈی اے مہمند ایجنسی کے کوارڈینیٹر طارق خان نے کہا کہ تربیت کے دوران ماہوار وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تربیت ملک میں اچھی شہرت کے حامل فنی تربیت کے اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اور فاٹا کے نوجوانوں کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ تربیت حاصل کرکے ذاتی روزگار شروع کرسکتا ہے اور فاٹا کے معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کورس میں خواتین کو ترجیح دی جائے گی جو کہ نیک شگون ہے۔

یاد رہے کہ جن نوجوانوں نے پہلے ایک بار کوئی بھی تربیت حاصل کی ہے وہ جوان اس تربیت کے لئے رجسٹریشن نہیں کرسکتے ۔اے این پی کے رہنماء نثار اٹوخیل نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی کورسز سے فاٹا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا راستہ روکا جائے گا۔ اور فاٹا کا نوجوان نسل ہنرمند بن جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ فاٹا کے خواتین کو ہنرمند بنانے کے لئے فاٹا کے پسماندہ علاقوں میں سکلز سنٹرز قائم کئے جائیں ۔ تاکہ قبائلی روایات کو مسخ ہونے سے بچایا جاسکے۔