سیکرٹری تعلیم سندھ آصف زرداری سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

Fazlullah Pechuho

Fazlullah Pechuho

کراچی (جیوڈیسک) سیکرٹری تعلیم سندھ امریکہ سے لندن روانہ ہو گئے، سابق صدر آصف علی زرداری سے سیکرٹری تعلیم ملاقات میں سیاسی دبائو اور محکمہ تعلیم کے فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کے لئے امریکہ سے لندن روانہ ہو گئے۔

لندن پہنچ کر سیکرٹری تعلیم سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاسی دبائو اور مختلف این جی اوز کی جانب سے جاری کردہ فنڈز اور سکول و کالج کے صورتحال کےحوالے سے بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو پر سندھ حکومت کی جانب سے دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ان کے من پسند افراد کو محکمہ تعلیم میں بھرتیاں دیں۔

سیکرٹری تعلیم 18 اپریل کو نجی دورے پر امریکہ روانہ ہوئے تھے۔