مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/2/2017

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سیکرٹری ایجوکیشن سے اساتذہ تنظیموں کے مذاکرات کامیاب، اپ گریڈیشن کا درینہ مطالبہ منظور، نئے تعلیمی سال سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، اساتذہ نے ہڑتال کی کال واپس لے لی، تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی اساتذہ تنظیموں نے پنجاب ایگزیمیشن کمیشن کے تحت جماعت پنجم کے امتحانات کا بائیکاٹ کر رکھا تھا، جس پر سیکرٹری ایجوکیشن نے اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں طارق محمود، رشید احمد بھٹی، ارشد گل، نائلہ اشرف، سعیدہ بانو ودیگر کو مذاکرات کیلئے بلا لیا،وفد سے ملاقات کے وقت سیکرٹری ایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا درینہ مطالبہ منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعلیمی سال سے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، جس پرتمام اساتذہ تنظیموں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی،ضلعی صدرپنجاب ٹیچر یونین قصور ملک نعمت علی نے کہا کہ اساتذہ کے درینہ مطالبے کی منظوری خوش آئندہ بات ہے، ہم سیکرٹری تعلیم کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اساتذہ کا مطالبہ مان کر ان کے دل جیت لئے ہیں، مذاکرات میں اہم کردار ادا کرنے والے رشید احمد بھٹی اور طارق محمود کنوئیر کے بھی بے حد مشکور ہیں، جسے اساتذہ کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے، محمد رمضان، محمد صفی سرور بھٹی، سردار شوکت حیات طاہر، خادم حسین مہر، الطاف احمد، خالد محمود، محمد حامد عزیز، محمد یٰسین جٹ ، زاہد عمر خاں نے اس تاریخی فیصلے پر اساتذہ تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا، ہم امید کرتے ہیں کہ اساتذہ تنظیمیں اساتذہ کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کروانے کیلئے مل جل کر اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نو سر باز ڈیلر نے مکان گروی دینے کے بہانے دس لاکھ روپے ہتھیا لئے، رقم واپسی کے مطالبے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالے ، قانونی کاروائی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں، حکام نوٹس لیں، سہیل قربان بٹ کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سہیل قربان بٹ ے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو سر باز ڈیلی محمد علی نے مجھے میاں محمد ماجد کے مکان کا لوئر پوریشن دس لاکھ روپے ایڈوانس پر کرایہ پر لیکر دیا، بعد ازاں مکان زبردستی خالی کروا لیا اور رقم ڈیلر سے واپس لینے کا کہہ دیا، ڈیلر پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیتے رہیں جبکہ 8-9-15کو محمد علی نے رقم دینے کے بہانے گلشن راوی مون مارکیٹ بلایا اور 8/9افراد نے تشددکا نشانہ بنایا اور رقم کی واپسی یا قانونی کاروائی پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، نوسر باز ڈیلر عرصہ دو سال 5ماہ سے میری رقم دس لاکھ روپے لیکر فرار ہو چکا ہیں، میں میڈیا کے وساطت سے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر کسی کو اس شخص کے بارے میں علم ہو تو میرے موبائل نمبر0300-4692023پر اطلاع دیں، تاکہ میری رقم واپس مل سکے

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126