سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ کے تعین کیلئے رابطے میں ہیں، دفترخارجہ

Qazi Khalilullah

Qazi Khalilullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ کے تعین کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نےکہاکہ سعودی اور ایرانی حکومتوں نے تناؤ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، وہ سعودی وزیرخارجہ کے بیان’ پاکستان ثالث نہیں ہے‘سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

ترجما ن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان سے شیئر کرے گا، ضرب عضب کی کامیابیوں کی دنیا بھر نے تعریف کی، آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ انہوں نےکہاکہ راجستھان میں بھارتی فضائیہ کی بمباری کے حوالے سے اپنے ہائی کمیشن سے تفصیلات مانگیں گے۔