وزیر اعظم کا کل بھی دامن صاف اور آج بھی صاف ہے: قیصر امین بٹ

Qaesar Amin Butt

Qaesar Amin Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، سابق ممبر صوبائی اسمبلی، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال اور لائف ممبر لاہور پریس کلب حاجی قیصرامین بٹ القادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کل بھی دامن صاف تھا اور آج بھی صاف ہے۔

ملک میں انتشار اور جموریت کو نقصان پہنچانے کی سیاست کرنے والے عوام کی عدالت میں بے نقاب ہوچکے ہیں اور ان ملک دشمنوں کا مستقبل انتہائی تاریک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا تھاکہ پاکستان کی 20کروڑ عوام کے محبوب قائد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج بھی وزیراعظم ہیں ، 2018ء میں بھی وزیراعظم اور انشاء اللہ اس کے بعد بھی وزیراعظم ہی ہونگے ، میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہاز شریف اور میاں حمزہ شبہاز شریف کے خاندان نے ملک وقوم کی عملی اور حقیقی خدمت کی ہے۔

جبکہ ملک کے نام نہاد ٹھکیداروں نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت اور ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے جن کو ابھی کسی صورت ایسی ملک دشمن حرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔

میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور